the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد، 19؍ مئی (پریس نوٹ ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے ریگولر کورسز کے تحت اسلامیا ت میں ایم فل کا نیا کورس شروع کیا گیا ہے۔ اسلامک اسٹڈیز یا عرب کلچر یا دینیات میں ایم اے MAکی سند 55 فیصد نمبرات کے ساتھ رکھنے والے امیدوار اس کورس میں داخلہ کے اہل ہیں۔ داخلہ فارم 27 ؍مئی تک یونیورسٹی کی ویب سائٹ manuu.ac.in پر جمع کیا جاسکتا ہے ۔ 10 ؍جون 2015 کو حیدرآباد میں داخلہ کا ٹسٹ ہوگا جس میں کوالیفائی کرنے والے امیدوار 27جولائی 2015کو انٹرویو پاس کرنے کے بعد داخلہ کے مستحق ہوں گے۔ اس کورس میں داخل طالب علم کو ماہانہ 5000روپے UGCکی طرف سے دیا جاتا ہے۔ شعبہ اسلامیات میں گذشتہ دو برسوں سے ایم اے MA کا کورس جاری ہے ۔ فارغ ہونے والے پہلے ہی بیچ کے دو طالب علموں نے NET میں بھی شاندار کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ نئے تیار کردہ نصاب میں قدیم و جدید کا امتزاج رکھتے ہوئے علوم اسلامیہ اور تاریخ و تمد ن اسلامی کے وسیع دائرہ کا احاطہ کیا گیا ہے ، موجودہ گلوبل ولیج (عالمی گاؤں)میں اسلام اور مسلمانوں کے مطالعہ اور ہندوستا ن میں اسلام کی وسیع ثقافتی تاریخ پر نصاب میں خاص توجہ دی گئی ہے۔داخلی امتحانات کے نت نئے طریقے اختیار کرکے طلبہ کی تحقیقی وتنقیدی صلاحیتوں کو ابھارنے اور ریسرچ کے جدید مناہج کی تربیت دینے کی کامیاب کوشش کی جارہی ہے۔ مختلف مسابقتی پروگراموں اور امتحانات میں شرکت کے لئے بھی طلبہ کی تیاری اور ہمت افزائی پر



توجہ دی جاتی ہے ۔ کسی بھی مضمون کے اندر گریجویشن کی سند (40فیصد نمبرات کے ساتھ ) رکھنے والے امیدوار ایم اے MA میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ دینی مدارس کے فارغین اسلامیات کے میدان میں اعلی تعلیم حاصل کرکے جدید تحقیق وریسرچ اور عصر حاضر میں قائدانہ رول کے تئیں بہترین صلاحیتوں سے آراستہ ہوسکتے ہیں۔ چنانچہ درج ذیل مدارس کی اسنادرکھنے والے فضلاء اور فاضلات مدارس بھی ایم اے MA میں داخلہ پاسکتے ہیں: فضیلت کی سند از: دارالعلوم دیوبند، دار العلوم وقف دیوبند، دارالعلوم ندوۃالعلماء ، جامعۃ الفلاح بلریا گنج، دارالعلوم اشرفیہ مبارک پور، جامعہ دارالسلام عمرآباد،جامعہ نظامیہ حیدرآباد، جامعۃ الصالحات رام پور، دارالعلوم الاسلامیہ بستی، الحیا فاؤنڈیشن اینڈ اسلامک ریسرچ سنٹر سری نگر، جامعۃ المومنات حیدر آباد،مغربی بنگال مدرسہ ایجوکیشن بورڈ،اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ، نیز اختصاص المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد، اور عا لمیت بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ۔ داخلہ کے لئے عمر کی حد مردوں کے لئے 28سال اور خواتین کے لئے 31سال ہے۔ دا خلہ فارم 2؍ جولائی 2015تک ’’صدر شعبہ اسلامیات ، مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی ، گچی باؤلی ، حیدرآباد ۔ 500032 ‘‘ کے پتہ پرجمع کیا جاسکتا ہے۔ مزید تفصیل اور وضاحت کے لئے صدر شعبہ ڈاکٹر محمد فہیم اختر ندوی (موبائیل: 9885775629) اور ڈاکٹر محمد عرفان احمد( موبائیل: 9010849380) پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.